13 اپریل 2017 - 10:34
امریکہ میں لاپتہ ہونے والی مسلمان خآتون جج کی لاش برآمد + تصاویر

نیویارک میں دو روز قبل لاپتہ ہونے والی امریکہ کی پہلی مسلمان خاتون جج شیلا عبدالسلام کی لاش دریائے ہڈسن سے برآمد ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں دو روز قبل لاپتہ ہونے والی امریکہ کی پہلی مسلمان خاتون جج شیلا عبدالسلام کی لاش دریائے ہڈسن سے برآمد ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق 65 سالہ مسلمان خاتون جج شیلا عبدالسلام اپنے شوہر کے ساتھ نیویارک میں مقیم تھیں اور دو روز سے لاپتہ تھیں لیکن آج ان کی لاش دریائے ہڈسن سے برآمد ہوئی ہے ذرائع کے مطابق شیلا عبدالسلام کی لاش کو ایک شہری کی جانب سے اطلاع دینے کے بعد برآمد کیا گیا لیکن ان کے جسم پر بظاہر کوئی چوٹ کا نشان نہیں ہے، شیلا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شیلا عبدالسلام کو پہلی مسلمان خاتون جج ہونے کے ساتھ کورٹ آف اپیل میں منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون جج بھی تھیں۔ انہوں نے کولمبیا لاء اسکول سے گریجویٹ کیا اور ایسٹ بروکلین لیگل سروس کے اسٹاف اٹارنی کے طور پر اپنے کرئیر کا آغاز کیا اور پھر 1993 میں سپریم کورٹ کی جج منتخب ہوئیں، پھر 2013 میں نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے انہیں کورٹ آف اپیل کا جج منتخب کیا۔

 

.......

/169